29 جون 2015 - 02:14
امریکی راکٹ ٹیکنالوجی فیل:فالکن نائن نامی راکٹ  پرواز شروع ھونے کے دو منٹ بعد پھٹ گیا

امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع خلائی اڈے سے چھوڑا گیا راکٹ فالکن نائن پرواز شروع ھونے کے دو منٹ بعد پھٹ گیا ھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع خلائی اڈے سے چھوڑا گیا راکٹ فالکن نائن پرواز شروع ھونے کے دو منٹ بعد پھٹ گیا ھے۔
اس بارے میں اطلاع امریکی خلائی ادارے ناسا نے دی۔ یہ راکٹ ڈریگن نامی مالبردار خلائی جہاز کو مدار تک پہنچانے والا تھا جس کے ذریعہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے تقریبا" 2 ٹن ضروری سامان روانہ کیا گیا تھا۔ راکٹ فالکن نائن کو سائنسی آلات بنانے والی نجی کمپنی سپیس ایکس نے تیار کیا تھا۔ ناسا کے ساتھ معاھدے کے مطابق یہ کمپنی اگلے سال تک 12 بار اس راکٹ کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب روانہ کرنے کا منصوبہ رکھتی ھے۔